برقعہ پر امتناع عائد کردیاجائے:بی جے پی قائد

انہوں نے برقعہ کی حمایت کرنے پر ضمیر احمد خان اور اسدالدین اویسی جیسے سیاستدانوں کو طالبانی قراردیا۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ برقعہ پر پابندی عائد کردینی چاہئے کیونکہ یہ ہمارے کلچر کا حصہ کبھی بھی نہیں رہا۔

بنگلورو: کرناٹک کے سابق وزیر اور بی جے پی قائد سوگوڈو شیونا نے منگل کے دن مطالبہ کیا کہ برقعہ پر قومی سلامتی قانون کے تحت امتناع عائد کردیا جائے۔

انہوں نے برقعہ کی حمایت کرنے پر ضمیر احمد خان اور اسدالدین اویسی جیسے سیاستدانوں کو طالبانی قراردیا۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ برقعہ پر پابندی عائد کردینی چاہئے کیونکہ یہ ہمارے کلچر کا حصہ کبھی بھی نہیں رہا۔ برقعہ کی جو بھی تائید کرے اسے قومی سلامتی قانون کے تحت گرفتار کرلیا جائے۔

 برقعہ پر امتناع کے سبھی مخالفین ایک قسم کے طالبانی ہیں۔ برقعہ حامیوں کو گرفتار کرلینا چاہئے۔ شیونا نے کہا کہ کئی ممالک بشمول چین میں برقعہ کا رواج نہیں ہے۔ بی جے پی قائد کے ریمارکس سے برقعہ تنازعہ پھر سامنے آگیا ہے۔ آنے والے دنوں میں نیوز اور ڈیبیٹ رومس میں اس پر ہنگامہ برپا ہوگا۔ (یواین آئی)

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.