تلنگانہ اسمبلی کا مانسون سیشن 22 ستمبر سے طلب

اطلاعات کے مطابق حکومت مانسون سیشن کودس دنوں تک منعقد کرنے کامنصوبہ رکھتی ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤنے 22ستمبر سے تلنگانہ قانون اسمبلی کا مانسون سیشن طلب کرنے کافیصلہ کیاہے۔

اسمبلی اجلاس سے قبل ریاستی کابینہ کااجلاس منعقد ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق حکومت مانسون سیشن کودس دنوں تک منعقد کرنے کامنصوبہ رکھتی ہے۔

بتایا جارہاہے کہ چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ‘ اسمبلی کے مانسون سیشن کے انعقاد کے موضوع پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے آئندہ دویا تین دنوں میں گورنرڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران ریاست میں کورونا اور سیاسی صورتحال‘ اسمبلی اجلاس کے علاوہ دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کئے جانے کا امکان ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.