تلنگانہ اور اے پی کے4 اساتذہ کو قومی ایوارڈ

وزارت تعلیم ہر سال یوم اساتذہ کے موقع پر تعلیمی شعبہ میں گرانقدر خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو نیشنل ایوارڈز عطا کرتی ہے۔ قومی سطح کے بسٹ ٹیچرس کا انتخاب ملک بھر سے کیا جاتا ہے۔

حیدرآباد: تلگو کی دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے4، اساتذہ اُن 44 ٹیچرس میں شامل ہیں جنہیں صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے آج  یوم اساتذہ کے موقع پر  ایوارڈز عطا ء کئے ہیں۔

قومی سطح پر بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ کیلئے44اساتذہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ ان میں تلنگانہ اور اے پی کے جملہ4 اساتذہ (تلنگانہ کے 2 اور اے پی کے 2) بھی شامل ہیں۔

تلنگانہ کے پی رام سوامی سدی پیٹ اور کے رنگیا ضلع کمرم بھیم آصف آباد کو قومی ٹیچرس ایوارڈ ز سے نوازا گیا ہے۔ رام سوامی، ضلع پریشد ہائی اسکول، اندرا نگر سدی پیٹ، کے ہیڈ ماسٹر ہیں جبکہ رنگیا، منڈل پریشد اسکول ساور کھیڑا کیرا میری منڈل ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے کارگذار ہیڈ ماسٹر ہیں۔

آندھرا پردیش کے دو اساتذہ کے پھنی بھوشن سریدھر اور ایس منی ریڈی کو بھی قومی ایوارڈ دیا گیا۔ سریدھر، ضلع وشاکھا پٹنم کے ایس راپاورم منڈل کے لنگا راجو پالم ضلع پریشد ہائی اسکول میں بحیثیت ٹیچر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جبکہ منی ریڈی، زیڈ پی ہائی اسکول، ایم پائی پلی ضلع چتور کے ٹیچر ہیں۔

وزارت تعلیم ہر سال یوم اساتذہ کے موقع پر تعلیمی شعبہ میں گرانقدر خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو نیشنل ایوارڈز عطا کرتی ہے۔ قومی سطح کے بسٹ ٹیچرس کا انتخاب ملک بھر سے کیا جاتا ہے۔

آن لائن کے ذریعہ شفاف انداز میں ان اساتذہ کو منتخب کیا گیا ہے۔ اساتذہ کا انتخاب 3مرحلوں میں کیا جاتا ہے۔

ہر ایک ایوارڈی کو ایک میڈل معہ توصیف نامہ اور کیسہ زر 25ہزار روپے دیا جاتا ہے۔ کورونا وبا کے پیش نظر ایوارڈز کی تقسیم ورچیول طریقہ سے کی گئی ہے۔

(آئی اے این ایس)

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.