شمال مشرق

پانی پوری کے بعد ممتا بنرجی نے مومو بنائے

ممتا نے کہا کہ آج میں نے دارجلنگ میں صبح کی سیر کے دوران مومو بنائے۔ اپنے لوگوں کے ساتھ ایسے خصوصی لمحات کا تبادلہ کرتے ہوئے بے حد مسرت ہورہی ہے۔

کولکتہ: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے ہلز کے عوام کو پانی پوری کھلانے کے 2 دن بعد آج دارجلنگ میں ایک سڑک کنارے دکان میں ”مومو“ بنائے۔ ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیش کردہ ایک ویڈیو کلپ میں ممتا بنرجی کو دکان میں موجود خاتون کے ساتھ مومو بناتے اور بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ممتا نے کہا کہ آج میں نے دارجلنگ میں صبح کی سیر کے دوران مومو بنائے۔ اپنے لوگوں کے ساتھ ایسے خصوصی لمحات کا تبادلہ کرتے ہوئے بے حد مسرت ہورہی ہے۔

 دارجلنگ ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گا اور میں ہلز کے اپنے محنتی عوام کو سلام کرتی ہوں جو میرے ہر دورہ کو یادگار بنادیتے ہیں۔ واضح رہے کہ ممتا بنرجی دارجلنگ کے سہ روزہ دورہ پر ہیں۔ انہوں نے منگل کے روز جی ٹی اے کے نومنتخبہ ارکان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی تھی۔