اسمبلی سیشن کا 24 ستمبر سے آغاز۔ تیاریوں کا جائزہ

پوچارم سرینواس ریڈی نے عہدیداروں کو زیر التواء سوالات کے جوابات فوری روانہ کرنے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی اور قانون سازکونسل کے عبوری صدر نشین وی بھوپال ریڈی نے آج اسمبلی کے سیشن جوشیڈول کے مطابق 24 ستمبر سے شروع ہوگا‘کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

پوچارم سرینواس ریڈی نے عہدیداروں کو زیر التواء سوالات کے جوابات فوری روانہ کرنے کی ہدایت دی۔

اسپیکرکے چیمبرمیں منعقدہ جائزہ اجلاس میں وزیر امورمقننہ وی پرشانت ریڈی‘گورنمنٹ چیف وہپ ونئے بھاسکر‘ چیف سکریٹری سومیش کمار‘ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ایم مہندر ریڈی‘ سٹی پولیس کمشنرانجنی کمار اوردیگرعہدیدارشریک تھے۔

اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے ریاست میں کوروناوباء پر قابوپانے کی مساعی پر عہدیداروں کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نریندرمودی‘ سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور صدر نشین نیتی آیوگ نے بھی کورونا وباء کے دوران ریاست کی معیشت میں سدھار پر مسرت کااظہار کیا تھا۔

انہوں نے عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ اسمبلی سیشن کے پرامن وکامیاب انصرام میں تعاون کریں۔ریڈی نے سیشن کے دوران کووڈ19 کے رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کی ضرورت پر زوردیااور پولیس عہدیداروں پرزوردیا کہ سیشن کے دوران سیکوریٹی ماحول فراہم کریں۔

حکام‘ وزراء کومکمل معلومات فراہم کریں

چیف سکریٹری تلنگانہ سومیش کمار نے تمام محکموں کے عہدیداروں کو اسمبلی سیشن کے نقائص سے پاک انعقاد میں تعاون کرنے کا مشورہ دیا۔

 آج مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 24ستمبر سے شروع ہورہے اسمبلی وکونسل اجلاس کے دوران ارکان کونسل واسمبلی کی جانب سے مختلف موضوعات کو اٹھایا جائے گا۔

ایسے میں ہم کو تمام تیاری کرتے ہوئے ہر سوال کا مفصل جواب فراہم کرنے تیار رہنا چاہئے۔ اُن تمام امور جن پر ایوان اسمبلی وکونسل میں مباحث ہوں گے، متعلقہ وزیر کو مکمل جانکاری فراہم کی جانی چاہئے۔

سومیش کمار نے اسمبلی وکونسل اجلاس میں حاضر رہنے کیلئے تمام عہدیداروں کو تیار رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مقننہ اجلاس کے دوران تساہلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں اسمبلی و کونسل اجلاس کے انعقاد سے جڑے مختلف موضوعات پر غور وخوص کیا گیا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.