اسپتال منتقلی کے دوران ایمبولنس میں زچگی

نیلاونچادیہات کی رہنے والی سُشیلاقبائلی خاتون ہے۔وہ حاملہ تھی، اسے درد اٹھنے لگے جس کے بعد اس کے گھر والوں نے 108ایمبولنس کو طلب کیا تاکہ اس کو اسپتال منتقل کیاجاسکے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں خاتون کی زچگی 108ایمبولنس میں ہوگئی۔اس خاتون کو درد اٹھنے پر زچگی کے لئے اسپتال منتقل کیاجارہاتھا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے گڈورمنڈل کے نیلاونچادیہات کی رہنے والی سُشیلاقبائلی خاتون ہے۔وہ حاملہ تھی، اسے درد اٹھنے لگے جس کے بعد اس کے گھر والوں نے 108ایمبولنس کو طلب کیا تاکہ اس کو اسپتال منتقل کیاجاسکے۔

تاہم اسپتال روانگی کے دوران راستہ میں ہی اس کے درد بڑھ گئے اورایمبولنس کے اسٹاف کی مددسے اس نے ایمبولنس میں ہی لڑکی کو جنم دیا۔

بعد ازاں نوزائدہ اور اس کی ماں کو محبوب آباد ضلع اسپتال منتقل کیاگیا۔وقت پر اس خاتون کی زچگی کے سلسلہ میں مدد کرنے پر خاتون کے ارکان خاندان نے ایمبولنس کی ٹیم سے اظہارتشکر کیا۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.