امتحان کاخوف، انٹر طلبہ کیلئے ماہرین نفسیات کی خدمات کاحصول

طلباء کسی بھی پریشانی کی صورت میں ماہرنفسیات سے نام کے ساتھ درج فون نمبرپربات کرسکتے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ طلباء کے لئے یہ خدمات بالکل مفت رہیں گی۔

حیدرآباد: سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ بورڈآف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سید عمرجلیل نے کہاکہ امتحان کا سامناکرنے کے خوف‘تناؤ اور اس سے مربوط مسائل سے دوچار طلباء کی رہنمائی کے لئے ماہرنفسیات کی خدمات سے استفادہ کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تناؤ کاشکارطلباء ڈاکٹرانیتاآرئے (9154951704)‘ڈاکٹر مظہرعلی (9154951977) رجنی تنالی (9154951695) پی جواہرلال نہرو (9154951699)‘ ایس سری لتا (9154951703)‘سائلجہ پشپاپتی(9154951706) اور انوپماں گیٹی مامڈی(9154951687) سے ربط پیدا کیاجاسکتاہے۔

طلباء کسی بھی پریشانی کی صورت میں ان ماہرنفسیات سے نام کے ساتھ درج فون نمبرپربات کرسکتے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ طلباء کے لئے یہ خدمات بالکل مفت رہیں گی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.