انگلش میڈیم سیکشن میں داخلے، نقد انعام کا آئیڈیا کامیاب

ایدومیلارام گاؤں میں حالیہ دنوں انگلش میڈیم اسکول کی منظوری دی گئی تھی۔ اس اسکول میں داخلوں کو یقینی بنانے کیلئے گاؤں کی گرام پنچات ایک نئے آئیڈیا کے ساتھ سامنے آئی ہے۔

حیدرآباد: ایک سرکاری اسکول میں قائم انگلش میڈیم سیکشن میں داخلے کیلئے طلبہ اور اولیائے طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعام دینے کا منفرد آئیڈیا کا میاب ثابت ہوا ہے۔

ایدومیلارام گاؤں میں حالیہ دنوں انگلش میڈیم اسکول کی منظوری دی گئی تھی۔ اس اسکول میں داخلوں کو یقینی بنانے کیلئے گاؤں کی گرام پنچات ایک نئے آئیڈیا کے ساتھ سامنے آئی ہے۔

سرپنچ کے ملا ریڈی نے ضلع پریشد اسکول میں قائم انگلش میڈیم شعبہ میں داخلہ لینے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے رقمی انعام دینے کا انوکھے آئیڈیا پیش کیا جس کے سبب 15طلبہ جنہوں نے خانگی اسکول میں داخلہ لیا تھا پریشد اسکول میں ایڈمیشن لیا اور ان طلبہ کو حسب وعدہ فی کس ایک ہزار روپے دئیے گئے۔

اسکول ہیڈ ماسٹر کے مطابق ضلع پریشد اسکول انتظامیہ، اس سال انگلش میڈیم کو حاصل منظوری کو برقرار رکھنا چاہتا تھا مگر انگلش میڈیم میں بچوں کو داخلے نہ دلانے پر انتظامیہ فکر مند تھا۔

سرپرست اپنے بچوں کو اس شعبہ میں داخلہ دلانے میں دلچسپی نہیں لے رہے تھے۔ کم تعداد میں داخلے ہونے سے انگلش میڈیم سیکشن کے بند ہونے کا خطرہ تھا۔اسکولی ہیڈ ماسٹر اور دیگر نے اس مسئلہ کو سرپنچ ملا ریڈی سے رجوع کیا۔

جس کے بعد سرپنچ نے انگلش میڈیم سیکشن میں داخلہ لینے والے طلبہ کو فی کس ایک ہزار روپے دینے کا اعلان کیا انہوں نے اس سلسلہ میں گھر گھر مہم بھی چلائی سرپنچ نے خانگی اسکولوں سے و انگلش سیکشن میں داخلہ حاصل کرنے والے ہر طالب علم کو ایک ہزار روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا۔

جس کا اثر یہ ہوا کہ خانگی اسکول کے 15بچوں نے ششم جماعت میں داخلہ لیا جبکہ پنجم سے ششم میں آنے والے اسکولی طلبہ کی تعداد پہلے سے 19 تھی اسی طرح ششم جماعت میں طلبہ کی تعداد 34ہوگئی۔ اس طرح جملہ34طلبہ کو فی کس ایک ہزار روپے دئیے گئے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.