انیتا رامچندرن نے سکریٹری پی ایس سی کا جائزہ حاصل کرلیا

اے وانی جنہیں فروری2017 میں کمیشن کا سکریٹری بنایا گیا تھا، نے، انیتا رامچندرن کو جائزہ دے دیا۔

حیدرآباد: سینئر آئی اے ایس آفیسر انیتا رامچندرن نے آج تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کے سکریٹری کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا۔

اے وانی جنہیں فروری2017 میں کمیشن کا سکریٹری بنایا گیا تھا، نے، انیتا رامچندرن کو جائزہ دے دیا۔

وانی کے دور میں 31 ہزار جائیدادوں کے اعلامیہ جاری کئے گئے تھے جبکہ ٹی ایس پی سی سی کی جانب سے36,756 جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی۔

قبل ازیں انیتا رامچندرن، جائنٹ کلکٹر اننت پور، مشن ڈائرکٹر میپما (MEPMA) کمشنر پنچایت راج و دیہی ترقیات اور کلکٹر بھونگیر کی حیثیت سے کام کرچکی ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.