اومیکرون کے خطرہ سے نمٹنے کے اقدامات۔ سب کمیٹی تشکیل

محکمہ صحت عامہ کے عہدیداروں نے چیف منسٹر کو بتایا کہ محکمہ صحت کورونا کے نئے ویرینٹ کے خطرہ کا سامنا کرنے مکمل طور پر تیار ہے۔

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں آج منعقدہ کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون کے خطرہ کا موثر انداز میں سامنا کرنے کیلئے کابینہ کی سب کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

اس سب کمیٹی کی ذمہ داری ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ کو تفویض کی گئی ہے جس میں ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ، ریاستی وزیر پنچایت راج ای دیا کر راؤ اور ریاستی وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی بطور رکن شامل رہیں گے۔

آج کابینہ اجلاس میں عوامی صحت، فراہم کی جارہی سہولتیں، دوائیں، محکمہ صحت کی کارکردگی، ریاست میں ٹیکہ اندازی مہم کی صورتحال، پیش رفت، ادویات کا اسٹاک، آکسیجن بیڈس کی سہولت و دیگر موضوعات پر تفصیلی غور وخوص کیا گیا۔

محکمہ صحت عامہ کے عہدیداروں نے چیف منسٹر کو بتایا کہ محکمہ صحت کورونا کے نئے ویرینٹ کے خطرہ کا سامنا کرنے مکمل طور پر تیار ہے۔

ہر طرح کے ادویات، طبی خدمات، آلات اور انسانی وسائل موجود ہیں۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو اُن چھ اضلاع جہاں اب بھی کورونا پازیٹیو واقعات رونما ہو رہے ہیں، پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.