اہل خاندان کسی بھی وقت راشن کارڈز کےلئے درخواست دے سکتا ہے: جی کملا کر

فوڈ سیکوریٹی کارڈز کیلئے9,53,394 نئی درخواستیں وصول ہوئی ہیں جن میں سے6,70,999 درخواست گذاروں کو کارڈز کیلئے اہل پایا گیا اور ان میں نئے راشن کارڈز جاری کئے گئے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر سیول سپلائز و بی سی ویلفیر گنگولہ کملا کر نے کہا کہ غریب، مستحق خاندان کسی بھی وقت فوڈ سیکورٹی کارڈ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ حکومت، اہل خاندان کو راشن کارڈز فراہم کرے گی۔

مجلس کے ارکان اکبر الدین اویسی، ممتاز احمدخان، محمد معظم خان، جعفر حسین، سید احمد پاشاہ قادری، احمد بلعلہ اور کوثر محی الدین کے سوال کا آج ایوان میں جواب دیتے ہوئے جی کملا کر نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ فوڈ سیکوریٹی کا رڈز کیلئے حکومت کو ہزاروں کی تعداد میں درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔

فوڈ سیکوریٹی کارڈز کیلئے9,53,394 نئی درخواستیں وصول ہوئی ہیں جن میں سے6,70,999 درخواست گذاروں کو کارڈز کیلئے اہل پایا گیا اور ان میں نئے راشن کارڈز جاری کئے گئے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ مرکزی حکومت کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق کمپیوٹر کے ذریعہ اہلیت کاعمل پورا کیا جاتا ہے۔ اگر درخواست گذار نااہل ہے تو کمپیوٹر از خود درخواست کو مسترد کردے گا۔ مثال کے طور پر اگر کسی خاندان کے پاس3 منزلہ بلڈنگ ہو،4پہیوں والی گاڑی ہو تو کمپیوٹر، خودبہ خود، اس خاندان کی درخواست کو مسترد کردے گا۔

کسی ملازم کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔وزیر سیول سپلائز نے مزید بتایا کہ ریاست میں فوڈ سیکوریٹی کارڈز سے استفادہ کرنے والے کی تعداد2.81 کروڑ ہے جبکہ جملہ تعداد3.90کروڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکوریٹی کارڈ کے تحت 75 فیصد آبادی کا احاطہ کیا گیا ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.