ایم ایل اے کوٹہ کے تحت ٹی آرایس کے 6 امیدوار بلامقابلہ منتخب

آج ریٹرننگ آفیسر نے اور تمام 6امیدواروں کوکامیاب قرار دیتے ہوئے ان میں سرٹیفکیٹ حوالے کئے۔

حیدرآباد: ارکان اسمبلی کوٹہ کے تحت ٹی آرایس کے چھ امیدواروں کو بلامقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ ایم ایل اے کوٹہ کے تحت ٹی آرایس کی طرف سے جی سکھیندر ریڈی‘ کڈیم سری ہری‘بنڈاپرکاش‘ٹی رویندر ریڈی‘ پی کوشک ریڈی اور وینکٹ رامی ریڈی نے پرچہ نامزدگی داخل کیاتھا۔

آج ریٹرننگ آفیسر نے اور تمام 6امیدواروں کوکامیاب قرار دیتے ہوئے ان میں سرٹیفکیٹ حوالے کئے۔واضح رہے کہ 16نومبرکوسابق صدرنشین کونسل جی سکھیندر ریڈی‘ سابق ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری‘ بنڈاپرکاش‘ٹی رویندر ریڈی‘ کوشک ریڈی اور وینکٹ رامی ریڈی نے پرچہ نامزدگی داخل کیاتھادیگر دو امیدواروں نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کئے تھے۔

تاہم جانچ پڑتال کے بعدان کی نامزدگیوں کو مسترد کردیا گیاجس کے بعد ٹی آرایس امیدواروں کا بلا مقابلہ انتخاب یقینی ہوگیا۔آج تمام 6 امیدواروں کی کامیابی کااعلان کیاگیا۔

بتایا جاتاہے کہ ٹی آرایس سربراہ کے چندرشیکھرراؤ نے قانون سازکونسل کے مجالس مقامی حلقوں کے انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دے دی ہے۔پارٹی کے باوثوق ذرائع سے حاصل اطلاع کے مطابق تقریباً امیدواروں کوبی فارم حوالے کردیئے گئے ہیں اور باقاعدہ طورپراعلان متوقع ہے۔

واضح رہے کہ مجالس مقامی حلقوں کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے 23نومبر آخری تاریخ مقرر ہے۔پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے مطابق کے سی آر نے اپنی دختر کے کویتاکو راجیہ سبھا کے لئے نامزدکرنے کا ذہن بنالیا ہے۔ کویتاکوبنڈاپرکاش کی جگہ راجیہ سبھا کے لئے نامزدکیاجائے گاجبکہ بنڈاپرکاش کوایم ایل اے کوٹہ کے تحت کونسل کے لئے امیدوار بنایا گیا ہے۔

جن امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دی گئی ہے۔ ان میں عادل آباد سے دنڈے وٹھل‘سائی چنداور کامی ریڈی نارائن ریڈی (محبوب نگر) ٹاتھامدھو(کھمم) شمبی پورراجواورپی مہندر ریڈی (رنگاریڈی) ڈاکٹر مری یادوریڈی (میدک) پوچم پلی سرینواس ریڈی (ورنگل)ایم سی کوٹی ریڈی (نلگنڈہ)ایل رمنا اوربھانوپرساد راؤ (کریم نگر)اورآکولہ للیتا(نظام آباد) شامل ہیں۔

فہرست پرنظرڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ کے نارائن ریڈی‘شمبی پورراجو‘پی مہندر ریڈی‘ پوچم پلی سرینواس ریڈی‘بھانوپرسادر ا ؤ اور آکولہ للیتاکے چندرشیکھر راؤ کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ جبکہ ٹاتھامدھو‘ دنڈے وٹھل‘سائی چند‘ایم سی کوٹی ریڈی‘ ایل رمنا اورڈاکٹر مری یادو ریڈی نئے چہرے ہیں۔ قطعیت دیئے گئے ناموں میں پانچ کاتعلق ریڈی طبقہ سے ہے۔

واضح رہے کہ ایم ایل اے کوٹہ میں بھی تین ریڈی نام (جی سکھیندر ریڈی‘پی کوشک ریڈی اور پی وینکٹ رامی ریڈی) شامل ہیں۔ٹی آرایس قیادت کوپورا یقین ہے کہ تمام 12امیدوارمنتخب ہوجائیں گے۔

بتایا جارہاہے کہ ریاستی اورقومی سطح پر بی جے پی کابہتر اندازمیں مقابلہ کرنے کے لئے پارٹی سربراہ نے اپنی دختر کوراجیہ سبھا کے لئے نامزد کرنے کافیصلہ کیاجس کی وجہ سے آکولہ للیتا کو دوبارہ قانون سازکونسل بھیجنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔واضح رہے کہ کونسل کے مجالس مقامی حلقوں کیلئے 10دسمبر کورائے دہی منعقد ہوگی اور 14دسمبر کونتائج کااعلان کیاجائے گا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.