ایوان میں ارکان کو پروٹوکول پر عمل کرنا ضروری: کے سی آر

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے 10 تا12 دن اور کانگریس قائدمقننہ ملو بھٹی وکرامارکہ نے  کورونا وباء قابو میں ہونے کی وجہ سے اسمبلی اجلاس کو کم از کم 18 تا20 دنوں کیلئے منعقد کرنے کی تجویز پیش کی۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ارکان اسمبلی کو سیشن کے دوران لازمی طور پر پروٹوکول پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔

آج اسمبلی کمیٹی ہال میں اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی کی صدارت میں اسمبلی کی بزنس اڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے 10 تا12 دن اور کانگریس قائدمقننہ ملو بھٹی وکرامارکہ نے  کورونا وباء قابو میں ہونے کی وجہ سے اسمبلی اجلاس کو کم از کم 18 تا20 دنوں کیلئے منعقد کرنے کی تجویز پیش کی۔

 چیف منسٹر نے حیدرآباد میں دہلی کے کانسٹیٹیوشن کلب کے طرز پر ایم ایل اے کلب تعمیر کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ عوام کے فائدے کیلئے اعلان کردہ ترقیاتی وفلاحی اسکیم پر اسمبلی میں بامقصد مباحث ہونے چاہئے ہر اسکیم کے متعلق اراکین کو واقف کرانے کیلئے اہم موضوعات پر غور وخوض کے لئے وقت فراہم کیا جانا چاہئے۔

تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کو ملک بھر میں مثالی بنانے کیلئے نئے قواعد و قوانین تدوین کئے جانے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کہ اپوزیشن ارکان کی تعداد کم ہے مگر انہیں مباحث میں حصہ لینے کیلئے مناسب وقت دیا جائے گا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.