ایڈس اور ہپاٹائیٹس مریضوں کیلئے مفت ڈیلاسس خدمات کا منصوبہ

آنے والے دنوں میں ان مریضوں کیلئے خصوصی ڈیلائسس مراکز قائم کئے جائیں گے یہ مراکز حیدرآباد اور ورنگل میں قائم کئے جانے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر صحت وطبابت، بہبود خاندان و فینانس ٹی ہریش راؤ نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے ایچ آئی وی/ ایڈس اور ہپاٹائیٹس مریضوں کیلئے مفت ڈیلاسس خدمات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آنے والے دنوں میں ان مریضوں کیلئے خصوصی ڈیلائسس مراکز قائم کئے جائیں گے یہ مراکز حیدرآباد اور ورنگل میں قائم کئے جانے کا امکان ہے۔

ٹی ہریش راؤ نے آج سکریٹری محکمہ صحت اے اے ایم رضوی اور محکمہ کے دیگر سینئر عہدیداروں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ حیدرآباد اور ورنگل میں ایڈس اور ہیپٹائیٹس کے مریضوں کے ڈیلاسس کیلئے پانچ، پانچ بستروں اور دیگر آلات کی فراہمی کے انتظامات کریں۔ شہر حیدرآباد میں گاندھی، عثمانیہ ہاسپٹل یا نمس میں یہ سہولت شروع کی جائے گی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.