ایڈیشنل کلکٹر کو سرکاری ہاسپٹل کھمم میں لڑکی تولد

درد زہ شروع ہونے کے بعد لتا، جمعہ کے روز سرکاری ہاسپٹل کھمم سے رجوع ہوئیں، جہاں انہیں شریک کرلیا گیا۔ انہوں نے عام مریضوں کی طرح مختلف طبی ٹسٹ کرائے اور اپنی زچکی سرکاری دواخانہ میں کرائی۔

حیدرآباد: ضلع کھمم کی ایک سینئر عہدیدار نے سرکاری خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے دیگر ملازمین کے لئے ایک اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

ایڈیشنل کلکٹر کھمم سنہا لتا موگلی نے سرکاری ہاسپٹل میں زچگی کرائی۔ جہاں انہیں لڑکی تولد ہوئی۔ سنہا لتا‘ گزشتہ چند ماہ سے ضلع میں ایڈیشنل کلکٹر کے طور پر کام کررہی ہیں۔

درد زہ شروع ہونے کے بعد لتا، جمعہ کے روز سرکاری ہاسپٹل کھمم سے رجوع ہوئیں، جہاں انہیں شریک کرلیا گیا۔ انہوں نے عام مریضوں کی طرح مختلف طبی ٹسٹ کرائے اور اپنی زچکی سرکاری دواخانہ میں کرائی۔

ایڈیشنل کلکٹر نے لڑکی کو جنم دیا۔ انہوں نے سرکاری دواخانہ میں دستیاب طبی خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے دوسروں کے لئے مثال قائم کی۔ ایڈیشنل کلکٹر کے اس اقدام کی ہر گوشہ کی جانب سے ستائش کی جارہی ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.