تلنگانہ ایک دن میں 2.50 لاکھ افراد کی ٹیکہ اندازی

محکمہ میڈیکل اینڈہیلت کی جانب سے آج جاری کردہ بلیٹن کے مطابق کل 18 سے44 سال عمر کے ایک لاکھ 74ہزار 912 افراد کی ٹیکہ اندازی کی گئی۔

حیدرآباد: میڈیکل اینڈہیلت عہدیداروں نے کل ہفتہ کے روز ایک دن میں 2,50,526 افراد کو کورونا ویکسین دی ہے اس طرح ریاست میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2کروڑ 78لاکھ7ہزار215ہوگئی۔

محکمہ میڈیکل اینڈہیلت کی جانب سے آج جاری کردہ بلیٹن کے مطابق کل 18 سے44 سال عمر کے ایک لاکھ 74ہزار 912 افراد کی ٹیکہ اندازی کی گئی۔

جبکہ 45 سال سے زائد کے 74,4669 افراد نے ویکسین لیا ہے۔ کل ایک دن میں 372 ہیلت کیئر ورکرس اور 573 فرنٹ لائن ورکرس کو ویکسین دی گئی ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.