برج خلیفہ پر تلنگانہ بتکماں کا منفرد شو

تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا جو ثقافتی تنظیم تلنگانہ جاگرتی کی سربراہ بھی ہیں اور ریاست کے دیگر قائدین برج خلیفہ میں موجود تھے، جہاں انہوں نے اس شو کا مشاہدہ کیا۔

حیدرآباد: دبئی میں واقع دنیا کی سب سے بلندو بالا عمارت برج خلیفہ نے ہفتہ کی شب ایک نئے‘ منفرد شو کا مشاہدہ کیا جس میں ریاست میں خواتین کی جانب سے منائے جانے والا رنگارنگ روایتی پھولوں کا تہوار تلنگانہ بتکماں کا اہتمام کیا گیا۔

تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا جو ثقافتی تنظیم تلنگانہ جاگرتی کی سربراہ بھی ہیں اور ریاست کے دیگر قائدین برج خلیفہ میں موجود تھے، جہاں انہوں نے اس شو کا مشاہدہ کیا۔

سابق ایم پی کے کویتا‘ شو کی جھلکیوں کو آئی ٹی ماہرین کے ساتھ شیئر کررہی تھیں۔ دنیا بھر میں مختلف پلیٹ فارمس پر یہ شو لائیو چل رہا تھا۔ تلنگانہ جاگرتی نے خصوصی مدعوین کے لئے بڑے اسکرین پر بتکماں دستاویزی کو پیش کرنے کا نظم کیا تھا جبکہ مقامی لوگوں کے لئے علحدہ انتظام کیا گیا تھا۔

خصوصیت کے ساتھ اسکریننگ پر ہندوستان اور تلنگانہ کے نقشہ کے ساتھ چیف منسٹر کے سی آر اور بتکماں کے پھولوں کو پیش کیا جارہا تھا جبکہ ہندوستان اور تلنگانہ کے ورثہ اور ثقافت کو پیش کرتے ہوئے اس کے پس منظر میں خصوصی طور پر تیار کردہ نغمہ ”ایلی پولا وینیلا“ چلایا جارہا تھا۔

برج خلیفہ کے اسکرین سے جئے ہند‘ جئے تلنگانہ اور جئے کے سی آر کے نعروں سے ناظرین پرجوش ہوگئے اور جذبات میں ان کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ اس پروگرام میں ایم پی سریش ریڈی‘ آر ٹی سی کے صدرنشین و رکن اسمبلی باجی ریڈی گوردھن‘ پی یو سی کمیٹی کے چیرمین و ایم ایل اے جیون ریڈی‘ ارکان اسمبلی شکیل عامر‘ گنیش گپتا اور ڈاکٹر سنجے شریک تھے۔

بتکماں‘ تلنگانہ تہذیب کی علامت ہے اور ریاستی حکومت کا یہ سرکاری فیسٹول ہے۔ یہ فیسٹول 6 سے 14 اکتوبر منایا گیا۔ 2014 میں تشکیل تلنگانہ کے بعد سے ریاست میں ہر سال بتکماں‘ سرکاری سطح پر منایا جاتا ہے۔ تلنگانہ جاگرتی نے اس سال ایلی پولا وینیلا بتکماں نغموں کو متعارف کرایا۔ رواں فیسٹول سیزن میں ہر نغمے سوپر ہٹ ثابت ہوئے۔ ان کی موسیقی مشہور موسیقار اے آر رحمان نے دی ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.