بنڈی سنجے کی پرجا سنگرام یاترا دوسرے دن بھی جاری

مہدی پٹنم کے ملاریڈی فارمیسی کالج سے یہ یاترا شروع ہوئی جہاں بی جے پی کی خاتون لیڈروں وکارکنوں کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے حامیوں نے بنڈی سنجے کا استقبال کیا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی زیرقیادت ٹی آرایس حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے کیلئے ریاستی بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کی یاترا جس کو پرجاسنگرام یاترا کانام دیاگیا ہے، دوسرے دن بھی جاری رہی۔

گذشتہ روز انہوں نے پرانا شہر حیدرآبادکے چارمینار سے اس یاترا کا آغاز کیا تھا۔یہ یاترا پہلے مرحلہ میں 35 دن جاری رہے گی۔

دوسرے دن آج مہدی پٹنم کے ملاریڈی فارمیسی کالج سے یہ یاترا شروع ہوئی جہاں بی جے پی کی خاتون لیڈروں وکارکنوں کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے حامیوں نے بنڈی سنجے کا استقبال کیا۔

جگہ جگہ یاترا کے دوران بی جے پی کے لیڈروں اور کارکنوں نے نعرے بازی کی۔

اس یاترا نے نانل نگر،ٹولی چوکی اور دوسرے مقامات سے ہوتے ہوئے مختلف مقامات کا احاطہ کیا۔

اس یاترا کے سبب کئی مقامات پر ٹریفک جام کی صورتحال دیکھی گئی جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔بی جے پی کے لیڈروں نے کہا کہ اس یاترا کے ذریعہ ریاستی حکومت کی ناکامیوں کو اجاگرکیاجائے گا۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.