تلنگانہ سکریٹریٹ کی مسجد کا 25 نومبر کو سنگ بنیاد

واضح ہو کہ تلنگانہ حکومت نے نئے سکریٹریٹ کمپلیکس کی تعمیر کے لئے اس کی تمام عمارتیں منہدم کردی تھیں۔ اس کمپلیکس میں دو مساجد اور ایک مندر بھی موجود تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ سکریٹریٹ کی مسجد کا جمعرات 25 نومبر کو دن میں 12 بجے سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ باوثوق ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شیخ الجامعہ، جامعہ نظامیہ مولانا مفتی خلیل احمد صاحب کے ہاتھوں مسجد کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

واضح ہو کہ تلنگانہ حکومت نے نئے سکریٹریٹ کمپلیکس کی تعمیر کے لئے اس کی تمام عمارتیں منہدم کردی تھیں۔ اس کمپلیکس میں دو مساجد اور ایک مندر بھی موجود تھے۔ دفتری عمارتوں کے انہدام کے ساتھ ساتھ مندر بھی توڑ دی گئی اور مساجد کو بھی شہید کردیا گیا جس کے بعد مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی تھی۔

وزیراعلیٰ کے سی آر نے نئے سکریٹریٹ کمپلیکس میں ایک شاندار نئی مسجد کی تعمیر کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مسلمانوں کا غم و غصہ کچھ حد تک کم ہوگیا تھا تاہم مسجد کی فوری تعمیر کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جارہا تھا۔

درمیان میں ایک دو مرتبہ سنگ بنیاد رکھنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کا پروگرام ملتوی کرنا پڑا۔

ذرائع نے بتایا کہ اب سکریٹریٹ مسجد کا سنگ بنیاد جمعرات 25 نومبر کو دن میں 12 بجے رکھا جائے گا۔ سنگ بنیاد تقریب میں کسی کو بھی شرکت کی اجازت نہیں ہے۔ صرف مدعو حضرات کو ہی شرکت کی اجازت رہے گی۔ یہاں تک کہ میڈیا کو بھی پروگرام سے دور رکھا گیا ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.