تلنگانہ میں اسکولس کی کشادگی کے انتظامات مکمل

میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سبیتا اندرا ریڈی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ حکومت، بچوں کی سیفٹی اور انہیں کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچائے رکھنے کیلئے تمام تر احتیاطی اقدامات کررہی ہے۔

حیدرآباد:ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے آج کہا کہ ریاست میں یکم ستمبر سے تمام اسکولس کی بازکشادگی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سبیتا اندرا ریڈی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ حکومت، بچوں کی سیفٹی اور انہیں کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچائے رکھنے کیلئے تمام تر احتیاطی اقدامات کررہی ہے۔

تمام اسکولس کو سنیٹائزڈ کیا جائے گا۔ طلبہ کو ماسک فراہم کئے جائیں گے اور کمرہ جماعت میں طلبہ کے درمیان فاصلہ برقرار رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً2برسوں سے تعلیمی نظام مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔اسکولس بند رہنے سے تعلیم کے معیار پر شدید اثر پڑا ہے۔

کورونا وبا کے دوران احتیاطی تدابیر سے سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہئے۔ ریاست کی خاتون وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ طلبہ کی کثیر تعداد کے سبب کلاسس کو تقسیم کیا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.