تلنگانہ میں اندرون 2 ہفتہ بچوں کو کورونا ٹیکے دینے کا منصوبہ

مرکزی وزارت صحت وبہبودکی رہنمائی میں تلنگانہ میں بچوں کوٹیکے دینے کیلئے بڑے پیمانے پرزمینی کام جاری ہے۔ ویکسین دستیاب ہونے کے بعد ریاست میں بچوں کوکورونا کے ٹیکے دیئے جائیں گے۔

حیدرآباد: ڈائرکٹر آف پبلک ہیلت تلنگانہ ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے آج کہاہے کہ محکمہ صحت وطبابت وبہبودخاندان‘بچوں کو کورونا ٹیکے دینے کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام شروع کرے گا۔

یہاں میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے کہاکہ دوسے3 ہفتوں کے درمیان 2 سے 18سال عمر کے بچوں کے لئے بھارت بائیوٹیک کی جانب سے دو ویکسین دستیاب کرائے جائیں گے۔

مرکزی وزارت صحت وبہبودکی رہنمائی میں تلنگانہ میں بچوں کوٹیکے دینے کیلئے بڑے پیمانے پرزمینی کام جاری ہے۔ ویکسین دستیاب ہونے کے بعد ریاست میں بچوں کوکورونا کے ٹیکے دیئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ریاست میں 2سے 18سال عمر کے بچوں کی تعداد تقریباً ایک کروڑ بتائی گئی ہے۔ان بچوں کو ویکسین دینے کے انتظامات وسیع پیمانے پر کئے جائیں گے۔

بچوں اور 18سال عمر کے نوجوانوں کی ٹیکہ اندازی کاعمل موجودہ طورپر جاری ٹیکہ اندازی کے عمل سے مختلف رہے گا۔

بچوں کوٹیکے دینے کے پروٹوکول کے رہنمایانہ خطوط بہت جلدجاری کئے جائیں گے۔ان رہنمایانہ خطوط کومرکزی وزارت صحت جاری کرے گا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.