تلنگانہ میں پلاسٹک بیاگس کے استعمال پر پابندی، احکام جاری

ریاست میں 75 مائیکرونس سے کم حجم کے پلاسٹک بیاگس کے استعمال کوروکنے کے لئے جامع ہدایات پر مبنی لائحہ عمل تیار کیاگیاہے۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں پلاسٹک بیاگس اور سنگل یوزپلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وزارت بلدی نظم ونسق وشہری ترقیات کی جانب سے پلاسٹک بیاگس کے استعمال پرپابندی عائد کئے جانے کے متعلق احکامات جاری کردیئے گئے۔ا س کے علاوہ محکمہ کی جانب سے ان احکامات کو سختی کے ساتھ نافذکرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

75 مائیکرون سے کم حجم کے پلاسٹک کے استعمال کیساتھ ساتھ یکم جولائی 2022 سے 120مائیکرونس گہرئے سنگل یوز پلاسٹک بیاگس پربھی پابندی لگادی جائے گی۔ان احکامات پر ریاست بھرمیں موثر عمل آوری کیلئے کمشنروڈائرکٹر بلدی نظم ونسق این ستیہ نارائنا نے تمام بلدیات وکارپوریشن کیلئے ہدایت جاری کی ہیں۔

ریاست میں 75 مائیکرونس سے کم حجم کے پلاسٹک بیاگس کے استعمال کوروکنے کے لئے جامع ہدایات پر مبنی لائحہ عمل تیار کیاگیاہے۔

2016 میں تدوین کردہ مینجمنٹ رولس کے تحت سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈکی جانب سے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔مینوفیکچررس اورٹریڈرس کوپہلے ہی اس ضمن میں واقف کرادیاگیا۔ اس پابندی پر ستمبرکی30 تاریخ سے عمل کیا جانا تھاتاہم بارش کے باعث منصوبہ کوموخر کردیا گیا تھا۔

اس پابندی پر موثرعمل آوری کے لئے تمام بلدیات اور کارپوریشنس کو شہری سطح پر ٹاسک فورس تشکیل دینے کی جو مونسپل کمشنر‘ہیلت آفیسرس‘سانیٹری سوپروائزرس‘ سانیٹری انسپکٹرس‘این جی اوزکے دو نمائندوں اور پولیس جوان پرمشتمل ہوں گی‘ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.