حیدرآباد

وزیراعلی تلنگانہ اس تاریخ کو شہدا کی یادگار کا افتتاح کریں گے۔

تلنگانہ کی چیف سکریٹری شانتی کماری نے تلنگانہ کے شہدا کی یادگار اور اسمرتی ونم کے کاموں کا تفصیلی طورپر معائنہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی چیف سکریٹری شانتی کماری نے تلنگانہ کے شہدا کی یادگار اور اسمرتی ونم کے کاموں کا تفصیلی طورپر معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
کامیابی اور شکست بی آر ایس کے لئے نئی بات نہیں: کے سی آر
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس دور حکومت میں 600فون ٹیاپنگ معاملات کا انکشاف
کے سی آر کا خاندان پہلی بار انتخابات سے دور

انہوں نے ان کاموں کے سلسلہ میں عہدیداروں کومختلف ہدایات بھی دیں۔

وزیراعلی کے چندرشیکھررا و اس ماہ کی 22 تاریخ کو تلنگانہ کی تشکیل کے دس سال کی تقاریب کے اختتامی دن شہداء کی یادگار اور اسمرتی ونم کا افتتاح کریں گے۔

انہوں نے پولیس اور مختلف محکموں کے دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ پروگرام کے انتظامات اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

پولیس حکام کو ہدایت کی گئی کہ وزیر اعلیٰ کے دورہ کے موقع پر سیکورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ ٹریفک کے سلسلہ میں عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

انہوں نے آر اینڈ بی اوردیگر عہدیداروں کو واضح کیا کہ شہداء کی یادگار کے تعمیراتی کام اور انتظامات کو جلد مکمل کیا جانا چاہئے۔

اسی روز شہداء کی یاد میں فنکاروں کی ریلی نکالی جائے گی۔ یہ ریلی امبیڈکر مجسمہ سے شروع ہوگی۔