تلنگانہ میں ہونے والی دلہن کی عصمت ریزی، ہونے والے شوہر کو ویڈیو بھیجی گئی

لڑکے کے خاندان نے لڑکی کے خاندان کے ارکان کو یہ ویڈیو بھیجا جس کے بعد پولیس سے اس بات کی شکایت کی گئی۔ پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں ایک لڑکی کی عصمت ریزی کی گئی۔ اس کی شادی دوہفتوں میں ہونے والی تھی۔ ملزمین نے عصمت دری کے واقعہ کی ویڈیو لیتے ہوئے اس لڑکی کے ہونے والے شوہر کو بھیجا۔ یہ معاملہ تاخیر سے منظرعام پرآیا۔اس ماہ کی پانچ تاریخ کو ضلع میں مزدوری کا کام کرنے والی متاثرہ کو کام دلانے کے بہانے ملکاپور کے رہنے والے دو نوجوان بائیک پر لے گئے۔

بعد ازاں شراب پی کر اس کی قریبی جنگلاتی علاقہ میں عصمت دری کی۔اس واقعہ کا ویڈیو لیتے ہوئے اس کو دھمکی دی کہ وہ اس واقعہ کی بات کسی سے بھی نہ کہے۔ بعد ازاں یہ ویڈیو اس لڑکی کے ہونے والے شوہر کو بھیجی گئی۔اس لڑکے نے یہ ویڈیو اپنے والدین کو دکھائی۔

لڑکے کے خاندان نے لڑکی کے خاندان کے ارکان کو یہ ویڈیو بھیجا جس کے بعد پولیس سے اس بات کی شکایت کی گئی۔ پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.