تلنگانہ: کسانوں نے وزیر صحت ہریش راؤ کے قافلہ کو روک دیا

وزیر موصوف میدک ضلع کے دورہ پر تھے تاہم ضلع کے الہ دُرگ منڈل کے ناندیڑ۔اکولہ قومی شاہراہ پر کسانوں کی بڑی تعداد نے وزیر موصوف کی گاڑیوں کے قافلہ کو روک دیا۔

حیدرآباد: دھان کی خریداری کامطالبہ کرتے ہوئے ضلع میدک میں کسانوں نے وزیر صحت ہریش راؤ کی گاڑیوں کے قافلہ کو روک دیا۔

وزیر موصوف میدک ضلع کے دورہ پر تھے تاہم ضلع کے الہ دُرگ منڈل کے ناندیڑ۔اکولہ قومی شاہراہ پر کسانوں کی بڑی تعداد نے وزیر موصوف کی گاڑیوں کے قافلہ کو روک دیا۔

اس موقع پر چوکس پولیس نے ان کو سمجھانے کی کوشش کی تاہم ان کسانوں نے اپنا احتجاج اوراپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کو جاری رکھا۔

بعد ازاں وزیر موصوف خود کار سے نیچے اترآئے جنہوں نے احتجاجی کسانوں سے بات کرتے ہوئے ان کے جذبات کو سرد کرنے کی کوشش کی۔

وزیرموصوف نے ان کے مسائل سے واقفیت کے بعد فوری طورپر سل فون پر عہدیداروں سے بات کی اور ان کو کچھ دیر میں ہی خریداری کے مرکز کو آنے کی ان کو ہدایت دی اورکہاکہ دھان کی خریداری کے مسئلہ پر کسانوں کو مشکل نہ ہونے پائے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت ان کی کاشت کو خریدے گی۔اس سلسلہ میں ان کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.