تلنگانہ کے 2 کروڑ عوام کی کورونا ٹیکہ اندازی

میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر سرینواس راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کیلئے قابل فخر بات یہ ہے کہ ریاست کے 2کروڑ افراد کو ویکسین دینے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

حیدرآباد: ڈائرکٹر آف پبلک ہیلت ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے آج کہا کہ ریاست میں 18 سال سے زائد عمر کے تقریباً2.87 کروڑ افراد کو رونا ویکسین لینے کے اہل ہیں ان میں تاحال2کروڑ افراد ٹیکہ لے چکے ہیں جن میں ایک خوراک لینے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر سرینواس راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کیلئے قابل فخر بات یہ ہے کہ ریاست کے 2کروڑ افراد کو ویکسین دینے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

 کووڈ19 کے خلاف ٹیکہ اندازی پروگرام تیزی کے ساتھ جاری ہے اس دوران ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 2کروڑ افراد کو ٹیکہ دینے میں ہم کامیاب رہے ہیں۔

یہ کامیابی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ پہلے ہم 168 دنوں میں ایک کروڑ افراد کو ٹیکے دینے میں کامیاب رہے جبکہ مابقی ایک کروڑ افراد کو ویکسین دینے کا عمل صرف78 دنوں میں مکمل کرلیا گیا ہے۔

رواں سال 16جنوری کو ٹیکہ اندازی پروگرام شروع کیا گیا۔ ابتداء میں ہیلت کئیر ورکرس، فرنٹ لائن ورکرس اور معمر شہریوں کو کورونا ٹیکے دئیے گئے بعدازاں یکم مئی سے 18سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو ٹیکے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈاکٹر سرینواس راؤ نے کہا کہ دئیے گئے تیقنات کے تحت محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلت کی آخری سطح تک مساعی متعلقہ محکموں کے تعاون، انتظامیہ اور سیاسی سطح سے ملنے والی حوصلہ افزائی کی بدولت ریاست کے2کروڑ افراد کو کورونا ویکسین دینے میں کامیابی ملی ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.