تلنگانہ گورنر کی نیک تمنائیں

آندھرا پردیش کے اپنے ہم منصب وشوابھوشن ہری چندن کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے اپنے ہم منصب وشوابھوشن ہری چندن کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

جن کوصحت کی خرابی کے سبب حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایاگیا ہے۔

سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تمیلی سائی سوندراراجن نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں ایک اور تلگوریاست کے گورنر کی صحت کے بارے میں فکرمندی کااظہار کیا۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.