تنخواہ نہ لینے صدرنشین آر ٹی سی باجی ریڈی کا فیصلہ

آر ٹی سی کو بھاری خسارہ کا سامنا ہے اس لئے انہوں نے بحیثیت صدرنشین آر ٹی سی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: رکن اسمبلی حلقہ رورل نظام آباد و ٹی ایس آر ٹی سی کے صدرنشین با جی ریڈی گوردھن نے کہا کہ وہ آر ٹی سی کے صدرنشین کے عہدہ کی تنخواہ نہیں لیں گے۔

ریڈی نے منیجنگ ڈائرکٹر آر ٹی سی، وی سی سجنار کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بحیثیت ایم ایل اے تنخواہ مل رہی ہے۔ چونکہ آر ٹی سی کو بھاری خسارہ کا سامنا ہے اس لئے انہوں نے بحیثیت صدرنشین آر ٹی سی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے کی تنخواہ کافی ہے وہ آر ٹی سی سے تنخواہ لیتے ہوئے کارپوریشن پر مالی بوجھ عائد کرنا نہیں چاہتے۔

ایم ڈی سجنار نے صدرنشین آر ٹی سی کے اس فیصلہ کا خیرمقدم کیا اور ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ آر ٹی سی کے عہدیداروں اور اسٹاف نے با جی ریڈی گووردھن کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.