جسٹس ستیش چندرا تلنگانہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس!

کالجیم کی سفارش کے مطابق کرناٹک ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس ستیش چندرا شرما، تلنگانہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس ہوں گے۔

حیدرآباد: سپریم کورٹ کی کالجیم نے تلگو کی دونوں ریاستوں کے ہائی کورٹس کے نئے چیف جسٹس کے ناموں کی سفارش صدر جمہوریہ کو روانہ کی ہے۔

کالجیم کی سفارش کے مطابق کرناٹک ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس ستیش چندرا شرما، تلنگانہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس ہوں گے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے کالجیم کی سفارش پر جسٹس ستیش چندرا مشرا کو تلنگانہ ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔

حالیہ دنوں چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ ہیما کوہلی کو ترقی پر سپریم کورٹ جج بنائے جانے کے بعد چیف جسٹس تلنگانہ کا عہدہ مخلوعہ ہوگیا تھا۔

 جسٹس رامچندر راؤ، کارگذار چیف جسٹس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اب صدر جمہوریہ نے بتایاجاتا ہے کہ جسٹس ستیش چندرا مشرا کو تلنگانہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے احکام کے مطابق آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اے کے گوسوامی کا چیف جسٹس چھتیس گڑھ ہائی کورٹ تبادلہ کردیا گیا جبکہ چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پرشانت کمار مشرا آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس ہوں گے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.