جے این ٹی یو کی گولڈن جوبلی تقاریب کا آغاز

افتتاحی تقریب کے دوران گورنر نے یونیورسٹی کے لوگو کی نقاب کشائی انجام دی۔ انہوں نے یونیورسٹی میں سنٹر فار المونی کاسنگ بنیاد رکھا۔

حیدرآباد: گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کے ہاتھوں جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی تقاریب کا آغاز عمل میں آیا۔

افتتاحی تقریب کے دوران گورنر نے یونیورسٹی کے لوگو کی نقاب کشائی انجام دی۔ انہوں نے یونیورسٹی میں سنٹر فار المونی کاسنگ بنیاد رکھا۔

گورنر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جے این ٹی یو ملک کی پہلی ٹکنالوجیکل یونیورسٹی ہے۔ یونیورسٹی کی کارکردگی‘ معیار تعلیم کو ملک بھر میں اچھی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ گورنر نے کہاکہ وقت کے بدلتے تقاضوں کے مطابق جے این ٹی یو میں بہترین انفرااسٹرکچر فراہم کیا گیا۔

وائس چانسلر جے این ٹی یو ٹی نرسمہا ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گولڈن جوبلی تقاریب کے تحت تعلیمی سرگرمیوں کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی سلسلہ کے تحت سرسلہ اور سلطان پور ٹاؤنس میں انجینئرنگ کالجس قائم کئے جائیں گے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.