جے ای ای ایڈوانسڈ میں ٹمریز کے 2 طلبہ کوالیفائی

سکریٹری تلنگانہ مائناریٹیز ریسیڈیشنل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی (ٹمریز) بی شفیع اللہ نے بتایا کہ 17طلبہ کو جوجے ای ای (مین) میں اہل قرار پائے تھے‘جے ای ای (ایڈوانسڈ) کیلئے تیارکرانے کیلئے انہیں مفت معیاری کوچنگ دی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ مائناریٹیز ریسیڈنشیل جونیئر کالج کے 2 طلبہ‘جائنٹ انٹرنس اگزامنیشن (جے ای ای) ایڈوانسڈکے لئے کوالیفائی ہوئے ہیں۔

سکریٹری تلنگانہ مائناریٹیز ریسیڈیشنل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی (ٹمریز) بی شفیع اللہ نے بتایا کہ 17طلبہ کو جوجے ای ای (مین) میں اہل قرار پائے تھے‘جے ای ای (ایڈوانسڈ) کیلئے تیارکرانے کیلئے انہیں مفت معیاری کوچنگ دی گئی۔

یہ کوچنگ تلنگانہ مائنارٹیزریسیڈیشنل جونیئرکالج۔سنٹرآف ایکسلینس (سی اوای) بارکس بوائز میں فراہم کی گئی تھی جن میں دوطلبہ‘جے ای ای (ایڈوانسڈ) کے لئے کوالیفائی ہوئے ہیں۔ کوچنگ کے دوران طلبہ کوتمام ترمعیاری سہولتیں فراہم کی گئی تھی۔

محمدجنیدنے 4106 واں رینک حاصل کیا جبکہ آر رنجیت نائک کو 661واں رینک حاصل ہوا۔ ان دونوں طلبہ‘ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی)میں داخلہ مل جائے گا۔معاشی طورپرکمزور ہونے کے باوجودان دونوں طلبہ کا تعلیمی کیرئیر شانداررہاہے۔

وزیر اقلیتی بہبود کوپلہ ایشور اور مشیرحکومت تلنگانہ برائے اقلیتی امور وصدر ٹمریز اے کے خان (موظف آئی پی ایس) نے شاندارمظاہرہ پران دونوں طلبہ کومبارکباد دی۔

ذریعہ
پریس نوٹ

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.