حالیہ دنوں 3 اقامتی اسکولس کے جملہ36 طلبہ کورونا سے متاثر

ضلع جگتیال کے تاٹی پلی کے ریسیڈنشیل اسکول و جونیر کالج کے9 طلبہ کورونا سے متاثر ہوئے۔ اسکولی عہدیدار نے بتایا کہ منگل کے روز ایک طالب علم کا ٹسٹ پازیٹیو آیا جبکہ دوسرے روز مزید6 طلبہ کا ٹسٹ پازیٹیو آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے تین سرکاری ریسیڈنشیل اسکولس میں حالیہ دنوں جملہ36 طلبہ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

ہیلت آفیسر کے مطابق جیوتی با پھلے بی سی ویلفیر ریسیڈنشیل اسکول اندریشم پٹن چیرو سنگاریڈی کے24 طلبہ کا کورونا ٹسٹ جمعرات کے روز پازیٹیو آیا۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق ہاسٹل میں مقیم نہم جماعت کے ایک طالب علم نے24 نومبر کو بخار کی شکایت کی جس پر والدین نے اس طالب علم کو اپنے آبائی مقام گجویل لئے گئے جہاں اس کا کووڈ ٹسٹ کرایا گیا جو پازیٹیو آیا۔

ضلع جگتیال کے تاٹی پلی کے ریسیڈنشیل اسکول و جونیر کالج کے9 طلبہ کورونا سے متاثر ہوئے۔ اسکولی عہدیدار نے بتایا کہ منگل کے روز ایک طالب علم کا ٹسٹ پازیٹیو آیا جبکہ دوسرے روز مزید6 طلبہ کا ٹسٹ پازیٹیو آیا۔

اس کے بعد جمعرات کے روز مزید 2طلبہ، کورونا انفیکشن سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس اسکول میں 6 58 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ اس طرح جمعرات کے روز بھدرا دری کتہ گوڑم ضلع میں جو لورو پاڈو کے کستور بار گاندھی بالیکا اسکول کی تین طالبات بھی کورونا سے متاثر پائی گئیں۔

گذشتہ چند دنوں کے دوران ریاست میں یومیہ کووڈ کیس کی تعداد میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ جمعرات کے روز تلنگانہ میں کووڈ کے189 کیس سامنے آئے ہیں۔سب سے زیادہ کیس جی ایچ ایم سی میں درج کئے گئے۔ حکام نے عوام سے کورونا پروٹوکول پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.