حضورآباد سے بی جے پی کی کامیابی یقینی : ای راجندر

ٹی آرایس قائدین کے الزامات کو جھوٹ وفریب قرار دیتے ہوئے ای راجندرنے کہاکہ اگر وہ منہ کھول دیں گے تو کئی قائدین کاحقیقی چہرہ سامنے آجائے گا۔

حیدرآباد: سابق ریاستی وزیر وحضورآبادسے بی جے پی امیدوارای راجندرنے کہاکہ ضمنی انتخاب میں زعفرانی پرچم کالہرایاجانا یقینی ہے۔حلقہ سے بی جے پی کامیاب ہوگی۔

اپنی انتخابی مہم کے تحت عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکمران جماعت پر عوام کوگمراہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

ٹی آرایس قائدین کے الزامات کو جھوٹ وفریب قرار دیتے ہوئے ای راجندرنے کہاکہ اگر وہ منہ کھول دیں گے تو کئی قائدین کاحقیقی چہرہ سامنے آجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ وہ کردارکشی کرنے میں یقین نہیں رکھتے اوراس بات کا غلط فائدہ اٹھایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ 30 اکتوبرکو انتخابات منعقد شدنی ہیں اور انتخابات کے بعدوہ ہرالزام اور ہرسیاسی حریف کاجواب دیں گے۔

ریاست میں دلت بندھواور دیگر اسکیموں کو شروع کئے جانے کیلئے خودکوذمہ دارقرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تاریخ رہی کہ تلنگانہ دینے والی کانگریس کوووٹ نہیں دیا گیا بلکہ تلنگانہ حاصل کرنے والی جماعت کوکامیابی سے ہمکنارکیا گیا۔

اسی طرح اب اسکیموں کوشروع کررہے کے سی آر کوووٹ نہیں دیا جائے گا بلکہ میری وجہ سے اسکیموں کااعلان کیاگیا اور عوام میری ہی تائیدکریں گے۔انہوں نے عوام سے بی جے پی کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.