دہلی

غزوہ ہند کیس، 3 ریاستوں میں این آئی اے کے دھاوے

قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے غزوہ ہند کیس کے سلسلہ میں آج مہاراشٹرا‘ مدھیہ پردیش اور گجرات میں 8 مقامات پر دھاوے کئے۔

نئی دہلی: قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے غزوہ ہند کیس کے سلسلہ میں آج مہاراشٹرا‘ مدھیہ پردیش اور گجرات میں 8 مقامات پر دھاوے کئے۔

متعلقہ خبریں
ودھان سودھا میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کی این آئی اے کے ذریعہ تحقیقات کا مطالبہ
کشمیر میں انسداد دہشت گردی قانون کے تحت 3 مکانات کی ضبطی
روہنگیاؤں کے خلاف کارروائی قابل ستائش:چیف منسٹر آسام
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا طالب علم گرفتار
او ٹی پی شیئرنگ ملزم سے این آئی اے پوچھ تاچھ

ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ 8 مشتبہ ملزمین کے مکانات سے قابل ِ اعتراض مواد بشمول ڈیجیٹل آلات‘ موبائل فون‘ میموری کارڈ اور دستاویزات ضبط کئے گئے ہیں۔

یہ تلاشیاں ناگپور(مہاراشٹرا)‘ ضلع گوالیار (مدھیہ پردیش) اورگجرات کے ضلع ولساداور بوتاڈ میں کئے گئے۔ غزوہ ہند کیس کے ملزمین ہندوستان کو 2047 تک اسلامی ملک بنانا چاہتے تھے۔ ایک ذریعہ نے بتایا کہ متعدد قابل اعتراض دستاویزات ضبط کئے گئے ہیں۔

جولائی 2022 میں پٹنہ کے پھلواری شریف پولیس اسٹیشن میں غزوہ ہند ماڈیول کے ارکان کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا تھا۔ پاکستان سے اس تنظیم کو چلایا جارہا تھا۔

واٹس ایپ گروپ غزوہ ہند کا ایڈمن مرغوب احمد دانش عرف طاہر ایک پاکستانی شہری ہے جسے اس کیس کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اس نے بنگلہ دیشی شہریوں کے لئے بھی ایک واٹس ایپ گروپ تیار کیا تھا جسے ”بی ڈی غزوہ ہند بی ڈی“ کا نام دیا گیا تھا۔ مرغوب نے ان گروپس میں پاکستان‘ بنگلہ دیش اور یمن کے کئی افراد کو شامل کیا تھا۔