حضور آباد الیکشن، ہوٹلوں کے کاروبار میں اضافہ

انتخابی شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی چکن اور مٹن بریانی کی طلب میں کہیں زیادہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ مقامی ہوٹلوں میں بریانی کے بہت زیادہ آرڈر دئیے جارہے ہیں۔

حیدرآباد: حضور آباد حلقہ اسمبلی ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی سرگرمیوں میں تیزی پیدا ہوتی جارہی ہے۔ تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (ٹی آر ایس) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کامیابی کو وقار کا مسئلہ بنالیا ہے۔ دونوں پارٹیوں کے کارکن انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور حضور آبادتوجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

انتخابی شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی چکن اور مٹن بریانی کی طلب میں کہیں زیادہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ مقامی ہوٹلوں میں بریانی کے بہت زیادہ آرڈر دئیے جارہے ہیں۔

مختلف پارٹیوں کے قائدین ہوٹلوں میں بریانی کے آرڈرس دے رہے ہیں اور دونوں بریانیوں کی طلب میں بہت اضافہ ہوگیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے روزانہ ورکرس میں بریانی کے پیاکٹس تقسیم کئے جارہے ہیں۔

اس کے علاوہ انتخابی سرگرمیوں اور مہم کیلئے ورکرس کو کچھ رقومات بھی دی جارہی ہیں۔ حضورآباد حلقہ میں پانچ منڈلس اور تقریباً 90 مواضعات ہیں۔ انتخابی مہم کیلئے ہر پارٹی کم از کم 5ہزار تا 6 ہزار ورکرس کی خدمات حاصل کررہی ہے۔ ان کے لئے بریانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

مقامی ہوٹلس بریانی اور دوسری غذائی اشیاء سربراہ کررہی ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے بریانی کی خریداری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ورکرس کیلئے طعام کا انتظام کیا جارہا ہے۔ہر پارٹی کی جانب سے روزانہ بریانی پر 2لاکھ روپے خرچ کا تخمینہ کیا گیا ہے۔

رسٹورنٹس اور ہوٹلوں کے کاروبار میں اضافہ ہورہا ہے۔ مقامی افراد کو عارضی طور پر روزگار بھی حاصل ہورہا ہے۔ شراب کی فروخت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.