حضور آباد میں 4 اکتوبر سے فیلڈ اسسٹنٹس کے پرچہ نامزدگی

یہ بات تلنگانہ اسٹیٹ فیلڈس اسسٹینٹس (جے اے سی) کے صدر ایم شیاملیا نے بتائی اور کہا کہ فیلڈ اسسٹنٹس 4/اکتوبر سے مرحلہ وار طور پر پرچہ جات نامزدگی داخل کریں گے جس کا سلسلہ8/ اکتوبر تک جاری رہے گا۔

حیدرآباد: ایم جی این آر ای جی ایس کے تقریباً ایک ہزار فیلڈ اسسٹنٹس نے حلقہ اسمبلی حضور آباد سے پرچہ جات نامزدگی داخل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

یہ بات تلنگانہ اسٹیٹ فیلڈس اسسٹینٹس (جے اے سی) کے صدر ایم شیاملیا نے بتائی اور کہا کہ فیلڈ اسسٹنٹس 4/ اکتوبر سے مرحلہ وار طور پر پرچہ جات نامزدگی داخل کریں گے جس کا سلسلہ8/ اکتوبر تک جاری رہے گا۔

11/ اکتوبر کو جانچ پڑتال ہوگی۔ جبکہ دستبرداری کی آخری تاریخ13/ اکتوبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں جملہ7,651 فیلڈ اسسٹینٹس ہیں اور اُن میں سے 3,600 کا تعلق دلت طبقہ سے ہے۔ فیلڈ اسسٹینٹس کے خلاف تبصرہ کرنے پر صدر تنظیم شیاملیا نے چیف منسٹر پر شدید تنقید کی۔

انہوں نے پیش قیاسی کی کہ حضور آباد حلقہ میں ٹی آر ایس کو شکست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسائل اور مطالبات کی یکسوئی میں ناکام ہوگئی ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.