حضور آباد میں رائے دہی کے دن عام تعطیل کا اعلان

حلقہ کے تمام رائے دہندوں کو حق رائے دہی سے استفادہ کا موقع فراہم کرنے کیلئے حکومت نے 30 / اکتوبر کو حلقہ اسمبلی حضور آباد کے علاقہ میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے حلقہ اسمبلی حضور آباد کے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں حلقہ جو اضلاع کریم نگر اور ہنمکنڈہ کے منڈلوں پر مشتمل ہے، میں 30/ اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

حلقہ میں 30 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ حلقہ کے تمام رائے دہندوں کو حق رائے دہی سے استفادہ کا موقع فراہم کرنے کیلئے حکومت نے 30 / اکتوبر کو حلقہ اسمبلی حضور آباد کے علاقہ میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اسپیشل چیف سکریٹری لیبر و روزگار ٹریننگ اور فیاکٹریز رانی کمدنی نے یہ بات بتائی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.