دہلی

راہول گاندھی کے سرکاری بنگلہ پر تجسس برقرار

وہ اپنی بہن پرینکا گاندھی وڈرا کے ساتھ 7 صفدرجنگ لین والا بنگلہ دیکھنے گئے تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا وہ صفدر جنگ لین والے بنگلہ میں منتقل ہوں گے یا تغلق لین والا پرانا بنگلہ برقرار رکھیں گے۔

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی 12 تغلق لین بنگلہ کے علاوہ اپنی رہائش کے لئے ایک اور آپشن پر غور کررہے ہیں۔ ذرائع نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
الیکٹورل بانڈس اسکیم، جبری وصولی ریاکٹ: راہول گاندھی (ویڈیو)
راہول گاندھی، بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کسی اور حلقہ کا رخ کریں: ڈی راجہ
مودی کے رام راج میں دلتوں کو نوکری نہیں ملتی: راہول گاندھی
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی

لوک سبھا کی رکنیت رد ہونے کے بعد راہول گاندھی نے 12 تغلق لین والا سرکاری بنگلہ خالی کردیا تھا۔ سپریم کورٹ سے 4 اگست کو راحت ملنے کے بعد یہی بنگلہ انہیں پھر الاٹ ہوا ہے۔

اسٹیٹ آفس نے راہول گاندھی سے اندرون 8 یوم جواب مانگا ہے کہ وہ یہ بنگلہ چاہتے ہیں یا نہیں تاہم راہول گاندھی نے قومی دارالحکومت میں ایک اور بنگلہ دیکھا ہے۔

وہ اپنی بہن پرینکا گاندھی وڈرا کے ساتھ 7 صفدرجنگ لین والا بنگلہ دیکھنے گئے تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا وہ صفدر جنگ لین والے بنگلہ میں منتقل ہوں گے یا تغلق لین والا پرانا بنگلہ برقرار رکھیں گے۔