حضور آباد کا ضمنی الیکشن اگزٹ پول پر امتناع

اپنے صحافتی اعلامیہ میں آر وی کرنن نے بتایا کہ اگزٹ پول کی اشاعت پر30/ اکتوبر کی 7:30بجے تک امتناع عائد کردیا گیا ہے۔

حیدرآباد: ضلع کلکٹر کریم نگر والیکشن آفیسر آر وی کرنن نے حلقہ اسمبلی حضور آباد کے ضمنی الیکشن کے گزٹ پول کی اشاعت پر 30/ اکتوبر تک امتناع عائد کردیا ہے۔

اپنے صحافتی اعلامیہ میں آر وی کرنن نے بتایا کہ اگزٹ پول کی اشاعت پر30/ اکتوبر کی 7:30بجے تک امتناع عائد کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر بھی30/ اکتوبر تک اگزٹ پول پر امتناع عائد رہے گا۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اگزٹ پول پر امتناع عائد کردیا ہے۔

انہوں نے کسی بھی امیدوار کی کامیابی کی پیش قیاسی کرنے والے میڈیا کے خلاف سخت کاروائی کا انتباہ دیا۔

ضمنی الیکشن کے امکانی نتائج، امیدوار کی کامیابی کے امکانات کے متعلق ٹیلی ویژن اور پرنٹ میڈیا میں پیشگی خبریں، قیاس، آرائیاں (اگزٹ پولس، سروے رپوریٹس) کی نشریات اور اشاعت پر پابندی رہے گی۔

اس کے علاوہ ان باتوں کو دیگر ذرائع پر بھی ارسال وترسیل نہیں کی جاسکتی ہے۔ احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں میں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

براہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.