حیدرآباد میں میلاد النبیؐ کا جوش وخروش

پراناشہرحیدرآباد کے مختلف مقامات پر سبز پرچم لگائے جارہے ہیں۔لوگ اپنی دکانات کے ساتھ ساتھ گلیوں کو بھی سجارہے ہیں اور کئی مقامات پر محافل عید میلادالنبیؐ کا بھی اہتمام کیاجارہا ہے۔

حیدرآباد: شہر حیدرآبادمیں جشن میلادالنبی ؐ کا کافی جوش وخروش دیکھاجارہا ہے۔گذشتہ دو سال سے کورونا وبا کی وجہ سے عید میلادالنبیؐ بڑے پیمانہ پر نہیں منائی جاسکی تاہم اس مرتبہ عید میلادالنبیؐ کی دھوم دیکھی جارہی ہے۔

پراناشہرحیدرآباد کے مختلف مقامات پر سبز پرچم لگائے جارہے ہیں۔لوگ اپنی دکانات کے ساتھ ساتھ گلیوں کو بھی سجارہے ہیں اور کئی مقامات پر محافل عید میلادالنبیؐ کا بھی اہتمام کیاجارہا ہے۔

ساتھ ہی خون کے عطیہ کا کیمپ بھی اس موقع پر منعقد کیاگیا۔مختلف تنظیموں کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی کھانے کا انتظام کیاجارہا ہے۔

دکانات پر سبز پرچم بڑے پیمانہ پر فروخت کئے جارہے ہیں۔ مختلف تنظیموں کی جانب سے میلادجلوس نکالنے کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.