حیدرآباد میں 30 لاکھ مالیتی 300 کیلو گانجہ ضبط

ایک اہم اطلاع ملنے کے بعد کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم حیدرآباد نے ملک پیٹ پولیس کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 33سالہ ولاس باوساہڈ دھوکا نے جوڈرائیور کم گانجہ ڈرگس فروخت کرنے والا بتایا گیا ہے، کو گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: سٹی پولیس نے ہفتہ کے روز شہر حیدرآباد میں ڈرگس فروخت کرنے والے2افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 300 کیلو نشہ آور شے ”گانجہ“ کو ضبط کرلیا۔ پولیس نے ان ملزمین کے قبضہ سے دو سل فونس اور مال بردار ایک گاڑی کو بھی ضبط کرلیا۔

ایک اہم اطلاع ملنے کے بعد کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم حیدرآباد نے ملک پیٹ پولیس کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 33سالہ ولاس باوساہڈ دھوکا نے جوڈرائیور کم گانجہ ڈرگس فروخت کرنے والا بتایا گیا ہے، کو گرفتار کرلیا۔

وہ، اورنگ آباد کے راجن باغ علاقہ کا رہنے والا ہے اور 26 سالہ دننیشور موہتے کو بھی گرفتار کرلیا جو ڈرگس فروخت کرتا تھا اور وہ مہاراشٹرا کے ضلع احمد نگر کے ہیوارے کا متوطن بتایا گیا ہے۔ ان دونوں کو آج صبح شہر کے موسیٰ رام باغ کراس روڈز پر گرفتار کرلیا گیا۔

ان ملزمین کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جبکہ یہ دونوں گانجہ کے10بیاگس کو جو پلاسٹک کے خالی کھلونے میں چھپا کر رکھا گیا تھا، وشاکھا پٹنم کے نرسی پٹنم سے احمد نگر مہاراشٹرا کوغیر مجاز طور پر منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ اس گانجہ کو احمد نگر میں بھاری قیمت پر فروخت کیا کرتے تھے۔

حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے آج یہاں میڈیا کے نمائندوں کو یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع اورنگ آباد کا رہنے والا ملزم دھوکا نے ٹاٹا گوڈس وہیکل کامالک اور ڈرائیور بتایا گیا ہے۔ وہ مہاراشٹرا سے وشاکھا پٹنم کے قرب وجوار کے علاقوں کو اشیاء منتقل کرنے کیلئے اپنی گاڑی کو استعمال کرتا تھا اشیاء منتقل کرنے کے دوران وہ، نرسی پٹنم کے ایک گانجہ ڈیلر کے ربط میں آگیا۔

ایک اور ملزم موہتے بھی جو احمد نگر کا رہنے والا ہے، بھی وہیکل کا ڈرائیور ہے۔ وہ، دھوکا نے کی مدد کیلئے گوڈس گاری کے ساتھ روانہ ہوتا تھا۔ دونوں ملزم، گانجہ کی تجارت میں سرمایہ لگائے ہوئے تھے اور منافع کو آپس میں تقسیم کرلیتے تھے۔ کمشنر پولیس نے یہ بات بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ چند ڈرائیورس، گانجہ اسمگلنگ ایجنٹس کے تحت کام کررہے تھے جو ظہیر آباد سے ٹرکس کے ذریعہ حیدرآباد کو گانجہ منتقل کررہے تھے۔

انجنی کمار نے بتایا کہ ضبط شدہ گانجہ کی مالیت30لاکھ روپے بتائی گئی ہے جبکہ گاڑی جسے ضبط کرلیا گیا ہے، کی مالیت15.86 لاکھ روپے ہے۔ گرفتار 2ملزمین کو ضبط شدہ اشیاء اور گاڑی کے ساتھ ایس ایچ او ملک پیٹ کے حوالہ کردیا گیا ہے تاکہ مزید تحقیقات کی جاسکے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.