حیدرآباد میں 4 سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹلس کے تعمیرکی منظوری

چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ کی قیادت میں پرگتی بھون میں ریاستی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چنداہم فیصلہ کئے گئے۔کابینہ نے عہدیداروں کوسوپراسپیشالیٹی ہاسپٹلس کی تعمیر کوعاجلانہ طورپرمکمل کرنے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے حیدرآبادمیں چار سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹلس کی تعمیرکومنظوری دی ہے۔

آج چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ کی قیادت میں پرگتی بھون میں ریاستی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چنداہم فیصلہ کئے گئے۔کابینہ نے عہدیداروں کوسوپراسپیشالیٹی ہاسپٹلس کی تعمیر کوعاجلانہ طورپرمکمل کرنے کی ہدایت دی۔

کابینہ اجلاس میں محکمہ صحت عامہ‘ریاست میں کورونا کی صورتحال پر تفصیلی طورپر غور وخوض کیاگیا۔آئندہ تعلیمی سال سے ریاست میں نئے میڈیکل کالجس میں تدریسی سرگرمیو ں کے آغاز کوبھی منظوری دی گئی۔

عہدیدارو ں نے حکومت کوبتایا کہ ریاست میں تعلیمی اداروں کی کشادگی کے بعدبھی کووڈ وباء مکمل طورپر قابومیں ہے۔اب تک ریاست میں 2.56 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین دی جاچکی ہے۔

آج سے شروع کی گئی ٹیکہ اندازی کی خصوصی مہم کے متعلق کابینہ کو واقف کرایا گیا۔

عہدیداروں نے کہاکہ اگر چھوٹے بچے کورونا سے متاثر ہوتے ہیں تو‘اس صورتحال کاسامنا کرنے کیلئے مکمل تیاری کرلی گئی ہے۔

عہدیداروں نے کہاکہ سابق میں ریاست میں صرف130 میڑک ٹن آکسیجن تیار کرنے کی صلاحیت تھی جس کو اب 280 میڑک ٹن کیا گیا ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.