خاتون ماؤسٹ، ڈی جی پی کے سامنے خود سپرد

ایم مہندر ریڈی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 6 ماہ کے دوران20 نکسلائٹس، قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔

حیدرآباد: ڈائرکٹر جنرل آف پولیس تلنگانہ ایم مہندر ریڈی نے آج کہا کہ خاتون ماؤسٹ جامیری سمکا عرف شاردا نے آج خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

18 سال کی عمر میں پیپلز وار گروپ سے وابستہ ہونے والی شاردا، آج خود کو قانون کے حوالے کردیا۔

ایم مہندر ریڈی نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 6 ماہ کے دوران20 نکسلائٹس، قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔

انہوں نے ماوسٹوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تشدد کی راہ ترک کرتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہوجائیں۔

ایک خاتون ماؤسٹ جمعہ کے روز یہاں ڈی جی پی ایم مہندر ریڈی کے آگے خودسپردہوگئی۔

ماؤسٹ جاگیری سمکا عرف شاردا، 18 سال کی عمر میں 1994میں پیپلز وار پارٹی میں شامل ہوگئی تھی۔

وہ، ضلع محبوب آباد کے موضع گنگا رام کی رہنے والی بتائی گئی ہے۔ سی پی آئی (ماؤسٹ) کے نظریات سے بیزارگی اور ناسازی صحت کے بنا، شاردا نے آج ڈی جی پی ایم مہندر ریڈی کے روبرو خودسپردگی اختیار کرلی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورویو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.