خاندانی مسائل پر ماں نے اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ خودکشی کرلی

یہ واقعہ ضلع جگتیال کے مٹ پلی منڈل کے آتمانگر میں یہ پیش آیا۔

حیدرآباد: خاندانی مسائل پر ماں نے اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ نہر میں کود کرخودکشی کرلی۔

یہ واقعہ ضلع جگتیال کے مٹ پلی منڈل کے آتمانگر میں یہ پیش آیا۔

ان کی شناخت ماں 28سالہ ونجا اور 6سالہ بیٹی شانوی کے طورپر کی گئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے مقامی افراد کی مدد سے نعشوں کو باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔بعد ازاں پنچ نامہ کے بعد ان نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا۔

مقامی افراد نے بتایا کہ ان دونوں کے لاپتہ ہونے پر ان کے ارکان خاندان نے ان کی کافی تلاش کی جس میں ناکامی کے بعد پولیس میں شکایت درج کروائی گئی تھی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.