دلتوں کو کے سی آر کے خون کی ضرورت نہیں:ڈی شراون

گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے ترجمان ڈی شراون نے کہا کہ دلت طبقات کو کے سی آر کے خون کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر کے سی آر کو دلت طبقات سے اتنی ہی محبت ہے تو وہ کسی دلت کو چیف منسٹر کی کرسی حوالہ کریں۔

حیدرآباد۔: کانگریس پارٹی کے ترجمان ڈی شراون نے گذشتہ روز چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے بیان کہ جسم میں آخری قطرہ خون تک دلتوں کے کاز کے لئے کام کرتے رہیں گے، کو مضحکہ خیز قرار دیا۔

آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دلت طبقات کو کے سی آر کے خون کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر کے سی آر کو دلت طبقات سے اتنی ہی محبت ہے تو وہ کسی دلت کو چیف منسٹر کی کرسی حوالہ کریں۔

ڈی شراون نے کہا کہ کے سی آڑ کی دوسری میعاد کے صرف دو سال باقی رہ گئے ہیں۔ کے سی آر کو چاہئے کہ اس ماباقی عرصہ کیلئے دلت فرد کو چیف منسٹر بناتے ہوئے اپنے اعلیٰ ظرفی کا ثبوت دیں۔

اس کے علاوہ بجٹ میں خرچ کرنے سے رہ گئے ایس سی، ایس ٹی سب پلان کے تحت 65,000کروڑ روپے جاری کئے جانے چاہئے۔

کانگریس قائد نے کہا کہ گذشتہ ساڑھے سات سالوں سے کے چندر شیکھر راؤ کی بک بک سنتے آرہے ہیں، اس بک بک کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے ٹی آر ایس قیادت کو چیالنج کیا کہ کیا وہ راہول گاندھی کی موجودگی میں گذشتہ7سالوں کے دوران کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے اختیار کردہ لب ولہجہ پر بحث کرنے تیار ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.