دلت بندھواسکیم پر دلتوں کو مکمل اختیار دیاجائے:ای راجندر

تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی نے الزام لگایا کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لئے چلائی گئی تحریک میں حصہ لینے والے افراد کو نظرانداز کیاجارہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی ای راجندر نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس سی طبقہ کو اونچااٹھانے کیلئے شروع کردہ دلت بندھواسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی رقم پر ایس سی استفادہ کنندگان کو مکمل اختیار کیاجائے۔

بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کے ایلندی کنٹہ روانگی کے موقع پر انہوں نے سوریا پیٹ ضلع کے ترملگری میں دلت بندھو اسکیم کے سلسلہ میں میڈیا سے بات کی۔

انہوں نے ایلندوکنٹہ میں حضرت ناگل میراں کی درگاہ پر بھی حاضری دی۔

انہوں نے کہاکہ ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس میں ایس سی اور بی سی طبقات کو ترجیح نہیں دی جارہی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لئے چلائی گئی تحریک میں حصہ لینے والے افراد کو نظرانداز کیاجارہا ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.