راجیہ سبھا سے 12ارکان کی معطلی نامناسب: کیشوراؤ

انہوں نے اس مسئلہ پر احاطہ پارلیمنٹ میں گاندھی جی کے مجسمہ کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ کسان قوانین پر مرکزی حکومت کا موقف نامناسب رہا ہے۔

حیدرآباد: ٹی آرایس پارلیمانی پارٹی لیڈر کے کیشوراؤ نے کہا ہے کہ راجیہ سبھا سے مکمل سیشن کے لئے 12ارکان کو معطل کرنا نامناسب ہے۔

انہوں نے اس مسئلہ پر احاطہ پارلیمنٹ میں گاندھی جی کے مجسمہ کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ کسان قوانین پر مرکزی حکومت کا موقف نامناسب رہا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آرایس نے بی جے پی کوشکست دی تھی۔حال ہی میں سوائے دوکے بی جے پی تمام حلقوں میں اپنی ضمانت نہیں بچاپائی تھی۔انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی کے بی جے پی کے ساتھ ہونے سے متعلق بات غلط ہے۔

ایوان میں ہم بی جے پی کے مخالف ہیں۔انہوں نے کانگریس کی جانب سے منعقدہ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت سے متعلق سوال پر کہا کہ انہوں نے بھی دو مرتبہ اپوزیشن کا اجلاس منعقد کیا تھاجس میں کانگریس نے شرکت کی۔

کسی بھی اپوزیشن جماعت کا مشترکہ قدم ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ 12ارکان کو غیرقانونی طریقہ سے معطل کیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن متحد ہے۔ہم بی جے پی حکومت کی مخالفت کریں گے۔کسانوں کے تعلق سے ٹی آرایس فکرمند ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.