راج بھون کے ملازمین میں بتکماں ساڑیوں کی تقسیم

گذشتہ دوسالوں سے گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن اپنی تنخواہ سے بچائی ہوئی رقومات سے راج بھون کے خاتون ملازمین میں ساڑیوں کی تقسیم عمل میں لارہی ہیں۔

حیدرآباد: گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن کے ہاتھوں راج بھون کے ملازمین میں بتکماں ساڑیوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔

گذشتہ دوسالوں سے گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن اپنی تنخواہ سے بچائی ہوئی رقومات سے راج بھون کے خاتون ملازمین میں ساڑیوں کی تقسیم عمل میں لارہی ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ بتکماں مورتیوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے پھول اور پتیوں میں آبی ذخائر کو پاک وصاف کرنے صلاحیت رہتی ہے۔

بتکماں تہوار کو منفرد قراردیتے ہوئے گورنر نے کہاکہ اس کے ذریعہ قدرت اور ماحولیات کے تحفظ وخواتین کی خیروعافیت کیلئے جذبہ ظاہر کیاجاتا ہے۔ انہوں نے اس سال کووڈ سے پاک بتکماں تہوار منعقد ہونے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے ریاست کی خواتین کو بتکماں تہوار کی مبارکبادپیش کی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.