شمالی بھارت

آئی ایس آئی کے لئے جاسوسی‘یوپی میں ایک ہندوگرفتار

اے ٹی ایس کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ آئی ایس آئی‘ ہندوستانی فوج اور اس کے آپریشن کے بارے ہندوستان کے ہی کچھ لوگوں کو پیسے کی لالچ دے کر خفیہ معلومات جمع کررہی ہے۔

لکھنو: اتر پردیش پولیس کے انسداد دہشت گردی دستے اے ٹی ایس نے منگل کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
ہند۔ چین کی صورت ِحال حساس: جنرل منوج پانڈے
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
فیروزآباد کا نام چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری
نوجوان کی خودکشی، تبدیلی مذہب کیلئے دباؤڈالنے کا الزام

آفیشیل ترجمان نے بتایا کہ اے ٹی ایس کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ آئی ایس آئی‘ ہندوستانی فوج اور اس کے آپریشن کے بارے ہندوستان کے ہی کچھ لوگوں کو پیسے کی لالچ دے کر خفیہ معلومات جمع کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب اے ٹی ایس نے فزیکل اور الکٹرانک سرویلنس کے ذریعہ اس اطلاع کی تصدیق کی تو پتہ چلا کہ ضلع کاس گنج کے پٹیالہ علاقہ کے باشندہ شیلیش کمار عرف شیلیندر سنگھ چوہان‘ بذریعہ واٹس ایپ اور فیس بک‘پاکستان کی آئی ایس آئی کو ہندوستانی فوج کے بارے میں معلومات فراہم کرررہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس پر کاروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر تے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ ملزم کو عدالت میں پیش کر کے آگے کی کاروائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب ملزم سے پو گچھ کی گئی تو پتہ چلا ہے کہ شیلیش کے پاس انڈین آرمی سے متعلق کچھ اہم معلومات ہیں۔وہ اروناچل پردیش میں انڈین آرمی کے لئے عارضی پورٹر کے طور پر آٹھ نو مہینے کام کرچکا ہے۔

اگرچہ شیلیش انڈین آرمی میں کسی بھی پوسٹ پر نہیں ہے لیکن اس کادعویٰ ہے کہ وہ انڈین آرمی کی سوشل میڈیا پروفائل پر کام کررہا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ شلیش کا سوشل میڈیا پر شیلیش چوہان کے نام سے اکاؤنٹ ہے جس پر اس نے فوجی پوشاک میں اپنی تصویر ڈال رکھی ہے۔

فیس بک پر شلیش کا رابطہ ہرلین کور نامی آئی ڈی سے ہوا اور میسنجر پر چیٹ شروع کردیا۔ساتھ ہی وہ واٹس ایپ پر آئی ایس آئی ہنڈلر پریتی سے آڈیو کال بھی کرتا تھا۔اس نے بتایا کہ پریتی نے اس سے کہا تھا کہ وہ آئی ایس آئی کے لئے کام کرتی ہے اور اگر اس نے اس کے ساتھ تعاون کیا تو بدلے میں اسے موٹی رقم ملے گی۔  

پیسے کی خاطر شیلیش نے فوج کی موومنٹ اور اہم تنصیبات کی تصاویر پریتی کو بھیجیں۔اس نے اسی طرح کی معلومات ہرلین کور کو بھی بھیجی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ شلیش نے متعدد بار پریتی کو معلومات فراہم کی ہیں جس کے عوض اسے پیسے ملے ہیں۔ہرلین کور اور پریتی آئی ایس آئی کے ہینڈلر ہیں جو سرحد پار سے معلومات حاصل کر کے آئی ایس آئی کو فراہم کرتے ہیں۔