رورل ڈیولپمنٹ پنچایت راج کا فلم فیسٹول

اس فیسٹول کے انعقاد کا اہم مقصد ترقی یا سماجی مسائل پر ڈاکیومنٹری فلمس کیلئے آرٹسٹوں اور نوجوانوں کو حوصلہ دینا ہے۔

حیدرآباد: نیشنل انسٹیٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایت راج (این آئی آر ڈی پی آر) نے دیہی ترقیات پر اپنے پانچویں قومی فلم فیسٹول میں فلموں کی نمائش کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ فیسٹول یہاں 25 نومبر کو ڈیولپمنٹ پنچایت راج کے کیمپس میں منعقد ہوگا۔

اس فیسٹول کے انعقاد کا اہم مقصد ترقی یا سماجی مسائل پر ڈاکیومنٹری فلمس کیلئے آرٹسٹوں اور نوجوانوں کو حوصلہ دینا ہے۔

دیہی ترقیات کے شعبہ پر فلمیں بنانے والوں کی ستائش کرنا بھی ہے۔ فلم فیسٹول میں داخلہ کیلئے کوئی فیس نہیں ہے دیہی ترقیات، سرکاری اسکیمات کے زمرہ میں نامزدگیاں (ڈاکیو منٹری فلم) قبول کی جائیں گی۔ فلم کا دورانیہ 20 سے40 منٹ ہی رہنا ہوگا۔

بہترین فلموں (تمام زمرہ) کو پرکشش انعامات دئیے جائیں گے۔ درخواستیں (انٹریز) سی ڈی / ڈی وی ڈیز، ڈاکٹر آکنک شاہ شکلہ، اسوسی ایٹ پروفیسر و صدر شعبہ سنٹر فار ڈیولپمنٹ ڈاکیو مینٹیشن، این آئی آر ڈی پی آر راجندر نگر کے پتہ پر روانہ کی جاسکتی ہیں۔ انٹریز روانہ کرنے کی آخری تاریخ 5نومبر مقرر کی گئی ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.